چاچا نور دین کی محبت کا تحفہ کپتان چپل آج دنیا بھر میں پاکستان کی روایتی شناخت کی تصویر اور نمائندہ ہے
چاچا نور دین عمران خان کے آفیشل جوتا ساز اور دنیا بھر میں شہرت رکھنے والی کپتان چپل کے ڈیزائن کے تخلیق کار ہیں۔ چاچا نے جب اپنے لیڈر عمران خان کے قد کے شایاں نشاں اور انکی انتھک محنت سے مطابقت رکھتی خاص چپل کی تیاری کا منصوبہ بنایا تو ان کے مطابق اس کے ڈیزائن کو انتہائی باوقار اور قومی تہذب کا مظہر ہونے کے علاوہ، بین القوامی لیڈر کی شخصیت کی شناخت کے مطابق نہ صرف خوبصورت ہونا لازم تھا بلکہ پہلے سے عمران خان کے زیر استعمال دنیا کے مہنگے ترین ٹرینرز سے کے مقابلے میں آرام دہ اور ہلکا ہونا بھی ضروری تھا۔ اسے کم از کم اتنا مضبوط بنانا تھا کہ جدوجہد کے دوران مشکل ترین راستوں کے لیے اس پر مکمل اعتماد کیا جا سکے۔ اس کے لیے چاچا نے اٹلی سے خاص نرم چمڑہ امپورٹ کیا اور پشاوری چپل کے روایتی ڈیزائن میں تبدیلی کرتے ہوئے بھاری ٹائر کے تلوے کو جاپان سے خصوصی طور پر درآمد کردہ نرم اور وزن میں انتہائی ہلکے تلوے سے تبدیل کر دیا۔ جس کا ڈیزاین اور موٹائی بھی روایتی پشاوری چپل کے تلوے سے مختلف رکھی تاکہ پتھریلے اور مشکل راستوں پر چلتے ہوئے چبھن اور تکلیف نہ ہو اور چمڑے کو فوم کی تہہ سے آرام دہ بنا کر جوتے کو مکمل ہاتھ سے تیار کیا۔ چاچا نے اپنی خواہشات کے مطابق اور اپنے ہنر کو بروع کار لاتے ہوئے چپل کو ڈیزائن کیا اور اسے 2016 میں آزادی مارچ کے دھرنے کے دوران عمران خان کو تحفہ کردیا۔ تب سے یہ چپل نہ صرف عمران خان کے لباس کا مستقل حصہ ہے بلکہ بطور وزیراعظم پاکستان ہر آفیشل قومی اور بین القوامی تقریب اور سفر میں انکے ہمراہ رہتی ہے۔ کپتان چپل آج دنیا بھر میں پاکستان کی روایتی شناخت کی تصویر اور نمائندہ ہے ۔ چاچا کا اپنی لیڈر کی محبت میں تیار کیا شاہکار آج نہ صرف خوش پوش نوجوانوں میں انتہائی مقبول ہوا بلکہ بین القوامی سطح پر مانے ہوئے جوتوں کے ڈیزائنرز پال سمتھ اور فرانسیسی جوتوں کے بڑے نام کرسٹین لوباٹن نے بھی اس ڈیزائن سے متاثر ہوکر جوتے اسی نام سے لانچ کیے۔